لاہور جناح ہسپتال ، موبائل فون کی روشنی میں آپریشن Lahore operation conduct through light of mobile torch

لاہور   :  لاہور جناح ہسپتال میں ڈاکٹرز نے موبائل فون کی روشنی میں آپریشن کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں آپریشن چل رہا تھاکہ بجلی جانے کے بعد جناح ہسپتال کے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں اندھیرا چھا گیا ، جس پر ڈاکٹرز نے موبائل فون کی روشنی میں ہی آپریشن مکمل کر دیا۔ حکومت نے ہسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا نہ ہی ہسپتال میں جنریٹر چلا ، ڈاکٹرز نے موبائل فون کی روشنی میں ہی آپریشن کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئےسیکریٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔


No comments:

Post a Comment